تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی
بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو حکومت کے ساتھ تیسری بیٹھک کا کوئی مقصد نہیں ہوگا،سلمان اکرم راجہ


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور مذاکراتی کمیٹی کے ارکان بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے منتظر ہیں، تاہم مذاکراتی کمیٹی کو ابھی تک ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
رہنماپاکستا ن تحریک انصاف اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے بانی سے ملاقات سے متعلق رابطہ نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا تھاکہ بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو حکومت کے ساتھ تیسری بیٹھک کا کوئی مقصد نہیں ہوگا، فیصل جاوید نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال میں مذاکرات آگے نہیں بڑھتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی نشست میں حکومت نے ملاقات کرانے کا وعدہ کیا تھا، اسپیکر سے بھی رابطہ کیا، یادہانی کروائی تاہم کچھ نہیں ہورہا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کی وجہ بھی نہیں بتائی جارہی۔
پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دو مطالبات مانے جائیں تو پھر انتخابات سمیت مزید معاملات پر بھی بات ہوگی، ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد میں موجود ہیں، آج بھی ملاقات کرائی جاسکتی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا پنجاب کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی فراہمی کا اعلان
- 11 hours ago

سڈنی ہاربر برج پر 90 ہزار افراد کا تاریخی مارچ: فلسطین سے یکجہتی، غزہ میں امن کا مطالبہ
- 9 hours ago

نوازشریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
- 12 hours ago

غزہ میں بمباری، 44 فلسطینی شہید؛ خان یونس میں ہلال احمر کی عمارت پر حملہ، قحط سے اموات 175 تک پہنچ گئیں
- 9 hours ago

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورۂ پاکستان ملتوی
- 10 hours ago

شیخ حسینہ پر انسانیت سوز جرائم کا مقدمہ: زخمی مظاہرین کا پہلا گواہ عدالت میں پیش
- 9 hours ago

چیئرمین سینیٹ اور ایرانی صدر کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کے امن و استحکام پر تبادلہ خیال
- 9 hours ago

ایرانی صدر کی وفد کے ہمراہ ایوان صدر آمد، آصف زرداری نےپرتپاک استقبال کیا
- 10 hours ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے آئرلینڈ پہنچ گئی
- 9 hours ago

غذائی قلت کا شکار فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
- 11 hours ago

اداکارہ رمیا کو آن لائن ریپ اور قتل کی دھمکیاں، دو افراد گرفتار
- 9 hours ago
عمران خان کبھی ملک چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، علی امین گنڈاپور
- 10 hours ago