پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کونسے ہیں؟ ایف بی آرنے رپورٹ جا ری کر دی
پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہروں میں کراچی کا پہلا جبکہ لاہور اور اسلام آباد بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں،رپورٹ


اسلام آباد :فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے پاکستا ن میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہروں کی فہرست جاری کر دی۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2023-24 کے دوران جغرافیائی اعتبار سے ٹیکس وصولیوں کی مرتب کی ہے جس میںبتایا گیا ہے کہ ملک کے کون سے شہر نے کتنا ٹیکس ادا کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال بھی ٹیکس دینے والوں میں کراچی ہر بار کی طرح اس بار بھی سر فہرست رہا جہاں سے ایف بی آر نے دو ہزار 522 ارب روپے ٹیکس جمع کیا ،اس حوالے سے لارج ٹیکس آفس کراچی نے بتایا کہ انہوں نے زیر تبصرہ مدت کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں 1ہزار 360ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کی ہیں جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایل ٹی او کراچی کی وصولیوں کا حجم 13کروڑ 63لاکھ روپے رہا۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکسوں کی ادائیگیوں کی فہرست میں دوسرا نمبر لاہور اور تیسرے نمبر پر اسلام آباد ہے،لارج ٹیکس آفس کراچی نے زیر تبصرہ مدت کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں 1ہزار 360ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کی ہیں جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایل ٹی او کراچی کی وصولیوں کا حجم 13کروڑ 63لاکھ روپے رہا۔
اسی طرح ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق ایل ٹی او لاہور نے زیرتبصرہ مدت کے دوران مجموعی طور پر 1ہزار 402ارب روپے سے زائد مالیت کے محصولات وصول کیے جبکہ اسلام آباد لارج ٹیکس آفس نے1ہزار 164ارب روپے کا مجموعی ٹیکس جمع کیا۔

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 14 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 10 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 14 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 14 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 11 گھنٹے قبل