ایران میں گزشتہ سال 900 سے زائد افراد کو سزائے موت دی گئی،31خواتین بھی شامل،رپورٹ
سال 2024 میں سعودی عرب میں بھی 300 سے زائد شہریوں کو سزائے موت سنائی گئیں،رپورٹ


جنیوا: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے جاری کر دہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں گزشتہ سال 901 افراد کو مبینہ طور پر سزائے موت دی گئی،رپورٹ کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جن کی تعدادکم ازکم 31 کےقریب ہے۔
انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے تقریباً 40 افراد کو گزشتہ سال دسمبر میں ایک ہفتے کے دوران سزائے موت دی گئی۔
ایران میں سزائے موت کی بڑھتی ہوئی تعداد کے حوالے سےاقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ ایران میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد میں ہونے والا اضافہ پریشان کن ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال سزائے موت پانے والے افراد میں سے اکثر کو منشیات سے متعلق جرائم پر سزا دی گئی تاہم 2022 کے مظاہروں کے حوالے سے گرفتار مظاہرین کو بھی سزائے موت دی گئی، دوسری جانب ایران میں سنگین جرائم بشمول قتل، منشیات کی فروخت اور جنسی زیادتی کے جرائم پر سزائے موت دی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ سال 2024 میں سعودی عرب میں بھی 300 سے زائد شہریوں کو سزائے موت سنائی گئیں۔
وزیر اعلی پنجاب نے بس سروس کے کرایوں میں اضافے کو مسترد کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی،سرفراز بگٹی
- 15 گھنٹے قبل

اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے
- 11 گھنٹے قبل

دہشت گرد کا شکار جعفر ایکسپریس ٹرین کے ڈرائیور امجد یاسین محفوظ رہے
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی کھلاڑی وحید نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ سرو کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا
- 14 گھنٹے قبل

کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنے کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے
- 2 گھنٹے قبل
چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی : چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام
- 13 گھنٹے قبل

فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے پر گرفتار محمود خلیل کو وکلا سے بات کرنے کی اجازت
- ایک گھنٹہ قبل

جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل،21 افراد شہید، تمام دہشتگرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ، وزیراعظم صورتحال کا جائزہ لینے آج بلوچستان کا اہم دورہ کریں گے
- 2 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر حکومتی رہنماؤں کا خراج تحسین
- 11 گھنٹے قبل

26 خواتین سمیت 41 پاکستانی بھکاری ملائیشیا سے بے دخل
- 2 گھنٹے قبل