حادثے میں4 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔،حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو پرتھ کے اسپتال لے جایا گیا،عالمی میڈیا


سڈنی :مغربی آسٹریلیا کے قر یب یورپی سیاحوں کو لے کر جانے والا ایک چھوٹا طیارسمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میںسوار تین افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے نےمنگل کی شام کو آسٹریلیا کے روٹنسٹ جزیرے سے اڑان بھری تھی کہ اس دوران وہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔
خیال رہے کہ روٹنسٹ آسٹریلیا میں ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔
حادثے کے بعد سرچ ٹیموں نے طیارے کے ملبے کو پانی سے باہر نکالا۔ حادثے میں 3 افراد کی موت کی تصدیق جبکہ 4 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو پرتھ کے اسپتال لے جایا گیا۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سوئٹزرلینڈ کی 65 سالہ خاتون، ڈنمارک سے تعلق رکھنے والا 60 سالہ شخص اور مقامی علاقے سے تعلق رکھنے والا 34 سالہ پائلٹ شامل ہے۔
دوسری جانب آسڑیلوی حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 10 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 10 گھنٹے قبل








