توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اورہ بشریٰ بی بی کے خلاف پانچویں گواہ کا بیان بھی ریکارڈ
مقدمے میں مجموعی طور پر 5 گواہان کا بیان ریکارڈ کیا جاچکا ہے جب کہ 3 گواہوں پر جرح بھی مکمل کی جاچکی ہے
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران پانچویں گواہ کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، استغاثہ کے ایک اور گواہ طلعت محمود کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ مقدمے میں مجموعی طور پر 5 گواہان کا بیان ریکارڈ کیا جاچکا ہے، جب کہ 3 گواہوں پر جرح بھی مکمل کی جاچکی ہے۔
سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ بن یامین کے بیان پر جرح مکمل نہیں کی جا سکی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کی جانب سے جمعہ کے روز جرح کرنے کی استدعا کی گئی، جس پر ایف ائی اے کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز نے اعتراض کیا۔
پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قو سین فیصل مفتی، بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز عدالت میں موجود ہیں، ملزمان کے وکلا موجود ہیں، گواہ پر جرح کا پراسس مکمل کیا جائے۔
استغاثہ نے کہا کہ آئندہ سماعت پر مزید 2 گواہوں کو عدالت پیش کیا جائے گا، ان میں نیب افسران قیصر محمود اور شفقت شامل ہیں، جو بطور گواہ بیان ریکارڈ کروائیں گے۔
بعد ازاں اسپیشل جج نے کیس کی مزید سماعت جمعہ 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔
برطانیہ مقیم پاکستانی دوطرفہ تعلقات میں پل کا کردارادا کررہے ہیں،خواجہ آصف
- 13 hours ago
یونیورسٹیوں پر مشتمل پریمیئر لیگ گروپ قائم کرنے کی تجویز
- 9 hours ago
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے حکومت پر کہیں سے کوئی دباؤ نہیں، رانا ثنااللہ
- 12 hours ago
شام میں نئی حکومتی ڈھانچے کی پرامن منتقلی کو یقینی بنایاجائے، پاکستان
- 6 minutes ago
پی ٹی اے نے وی پی این کو نیٹ میں سستی کی وجہ قرار دے دیا
- 13 hours ago
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیاد ہ تر سرداورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا
- 13 hours ago
ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار
- 24 minutes ago
غزہ پر اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری، 60 سے زائد فلسطینی شہید
- 34 minutes ago
اسلام آباد مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی کانفرنس ہو فی ، دفتر خارجہ
- 10 hours ago
کراچی سے سکھر موٹروے رواں سال 2025میں تعمیر کے آغاز کا فیصلہ
- 9 hours ago
کرک میں شہید 3 جوان آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک
- 11 hours ago
صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کر دیا
- 40 minutes ago