وزیراعظم کے خطاب کےبعد اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کی لہر، انڈیکس 3 سطحیں کھو گیا
کاروبارکے اختتام پر100 انڈیکس 1904 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 148 پوائنٹس پر بند ہوا

شائع شدہ 7 months ago پر Jan 8th 2025, 9:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں پاکستان ایکسچینج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا،جہاں انہوں نے ملکی معشیت اور اسٹاک مارکیٹ کی تعریف کی، لیکن وزیراعظم کی تقریب کے فوراً بعد اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی لہر دیکھنے کو ملی۔
اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی تیزی کے بعد کاروبار میں بڑی مندی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس 3 سطحیں کھو گیا۔
بدھ کے روز 1560 پوائنٹس کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 117613 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا تھا۔
کاروبار کے اختتام تک پہنچتے پہنچتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منفی رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس 1904 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 148 پوائنٹس پر بند ہوا۔

لاہور میں رنگا رنگ میوزیکل شو، گلوکارہ مہک علی کی پرفارمنس پر حاضرین جھومتے رہے
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد میں13 اگست کو بھی مقامی سطح پر عام تعطیل کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

امریکا کا بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا فیلڈ مارشل کی بہترین ملٹری ڈپلومیسی کا ثبوت
- 3 گھنٹے قبل

ٹیکساس میں جنرل اسٹور پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ،ملزم گرفتار
- 4 منٹ قبل

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد، محمد اسلم انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل

صارفین کیلئے اچھی خبر،انسٹا گرام نے’میپ‘ کا فیچر متعارف کرا دیا
- 14 منٹ قبل

انڈونیشیا کے صوبہ پاپوا میں 6.3 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف ہراس
- 29 منٹ قبل

پشاور ہائی کورٹ کا سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کا تقرر روکنے کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل

ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری، سینکڑوں روپے کی کمی
- 2 گھنٹے قبل

لاہور میں جشن آزادی کا شو، شہدائے وطن اور پاک فوج کو زبردست خراج تحسین
- 44 منٹ قبل

گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے شو میں پرفارمنس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،صارفین کا ملا جلا رد عمل
- 35 منٹ قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات