آگ پھیلنے کے بعد شہر میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ 30 ہزار افراد کو گھروں کو چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے،امریکی میڈیا
لاس اینجلس:امریکا کے شہر لاس اینجلس کے مضافاتی جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، تیز ہواؤں کے باعث 3 ہزار ایکڑ کے رقبے پر پھیل گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے پیسفک پلیسیڈز میں لگنے والی آگ مسلسل پھیلتی جارہی ہے، 10 ایکڑ پر لگنے والی آگ تیز ہواؤں کے باعث اب 3 ہزار ایکڑ تک پھیل چکی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تیزی سے آگ پھیلنے کے بعد لاس اینجلس شہر میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ 30 ہزار افراد کو گھروں کو چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
آگ پرقابو پانے کے لیے زمینی اور فضائی آپریشنز جاری ہیں،آگ اور دھوئیں کےباعث مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے،معروف رہائشی منصوبہ دی گیٹی ولا بھی شعلوں کی لپیٹ میں آگیا ہے،آگ سے سیاحتی مقام پیلی سیڈزبھی شدید متاثر ہوا ہے،جبکہ ہائی وے سمیت متاثرہ علاقے میں دھویں کے گہرے بادل اور افراتفری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا، جس سے لوگوں کے انخلا میں مشکلات پیش آئیں۔ کئی افراد گاڑیاں سڑکوں پر چھوڑ کر بھاگ گئے۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے سلطان کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے
- ایک گھنٹہ قبل
ٹرمپ نے کینیڈا کا نیا نقشہ شئیر کرتے ہوئے اسے امریکا میں شامل کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل
شام میں نئی حکومتی ڈھانچے کی پرامن منتقلی کو یقینی بنایاجائے، پاکستان
- 3 گھنٹے قبل
کراچی سے سکھر موٹروے رواں سال 2025میں تعمیر کے آغاز کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار
- 3 گھنٹے قبل
یونیورسٹیوں پر مشتمل پریمیئر لیگ گروپ قائم کرنے کی تجویز
- 12 گھنٹے قبل
اسلام آباد مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی کانفرنس ہو فی ، دفتر خارجہ
- 12 گھنٹے قبل
نام نہاد "بلوچ حقوق" کا دفاع کرنے والے اپنی کمیونٹی کو نشانہ بنا کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ؟
- 2 گھنٹے قبل
بنیادی حقوق معطل کرنے کیلئے ایمرجنسی ہونا ضروری ہے، جسٹس محمدعلی مظہر
- ایک گھنٹہ قبل
غزہ پر اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری، 60 سے زائد فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل
سرکاری اسکیم کے تحت 5 ہزار مزید عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے
- ایک گھنٹہ قبل
صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کر دیا، اسلامی ممالک کی مذمت
- 3 گھنٹے قبل