10 سال بعد جب حسان نیازی رہا ہوگا تو دنیا بدل گئی ہو گی،وزیر اعلی مریم نواز
اسکالرشپ کیلئے کسی سے نہیں پوچھا گیا کس جماعت سے تعلق ہے،میرے لئے تمام بیٹے ، بیٹیاں برابر ہیں،مریم نواز شریف


سرگودھا:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آج مکافات عمل بھگت رہے ہیں، بہکاوے میں آکر انتہائی غلط قدم اٹھانے والے نوجوان جیلوں میں سڑ رہے ہیں، حسان نیاز نے وردی کی تضحیک کی،دس سال بعد جب وہ جیل سے رہا ہو گا تب تک دنیا بدل چکی ہو گی۔
سرگودھا یونیورسٹی میں اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا کہ سیاسی نظریہ رکھنا سب کا حق ہے مگر ماں کی طرح سمجھاؤں گی۔ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے اور ماں بچوں میں تفریق نہیں کرتی،ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی وسائل کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم نہیں رہے گا،ان کا کہنا تھا کہ اسکالرشپ کیلئے کسی سے نہیں پوچھا گیا کس جماعت سے تعلق ہے،میرے لئے تمام بیٹے ، بیٹیاں برابر ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسکالرشپ کو 50 ہزار طلبا تک بڑھائیں گے،جو اسکالرشپ دے رہی ہوں وہ آپکا پیسہ ہے،چائنہ میں 5ویں کلاس کے بچے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پڑھ رہےہیں،اسکالرشپ نے امیر اور غریب کی تفریق کو ختم کردیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ جنوری کو طلبا کے مسائل سننے کیلئے مختص کیا، دفتر نہیں جارہی، طلبا کیلئے جنوری اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ کیلئے مختص کیا،لیپ ٹاپس آچکے ہیں، جلد خود طلباکو دونگی،ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس طلبا کو مفت دینگے، میرے لیے پنجاب کے تمام طلبابرابر ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے طالب علموں کو نصیحت کی کہ کسی کے اقتدار کے لالچ کا ایندھن نہیں بننا، حسان نیازی کو10سال قید ہوئی، اس کے والدین سے پوچھیں کیا بیت رہی ہے، حسان نیازی جب10سال بعد رہا ہوگا تو دنیا بدل چکی ہوگی، حسان نیازی بانی پی ٹی آئی کا بھانجا اور وکیل بھی ہےان کا کہنا تھاکہ کسی پربہتان لگانا بہت بڑا گناہ ہے، آپ مکافات عمل ہی بھگت رہےہیں، سیاسی اختلاف کیلئے جناح ہاؤس جلانےکی ضرورت نہیں، سیاسی اختلاف کیلئے گرین بیلٹس کوآگ لگانے کی ضرورت نہیں، سیاسی اختلاف کیلئے میٹروبس کے جنگلے توڑنے کی ضرورت نہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے اسلام آباد میں چڑھائی کی گئی۔ جبکہ رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے سر پر کیلوں والے ڈنڈے مارے گئے۔ جلاؤ گھیراؤ کرنے والے بچوں نے معافی مانگی ہےانہوں نے مزید کہا کہ تہذیب کے دائرے میں بھی سیاسی مخالفت ہوسکتی ہے، کون آپ کیلئےکام اورکون بربادی کا سامان کررہا ہے فیصلہ آپ نےکرنا ہے، کونسی سیاست بچوں کو کہتی ہے کسی سے اس کاماں باپ چھین لو۔
وزیر اعلی پنجاب نے بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس کے اپنے بچے باہر ہیں وہ دوسروں کے بچوں کو کہتا ہے جلاؤ گھیراؤ کرو۔ اور ہمیں مکافات عمل کا کہتے تھے تو آج وہ بھی بھگت رہے ہیں،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میرے لیے آسان ہے کہ کسی کا کھانا اور ہیٹر بند کردوں۔ جبکہ سیاست بری نہیں اگر ملک کی بہتری کے لیے ہو۔ ابھی تک ایک بھی تعیناتی میرٹ کے برعکس نہیں کی،ان کا کہنا تھا اسکالر شپ طلبا کی محنت کا صلہ ہے۔ اسکالرشپ کے لیے میرا شکریہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔
اپنے خطاب میںمریم نواز نے کہا کہ عمارتیں جلانے، میٹروبس توڑنے،گھیراؤ کرنے والا آپ کا ہمدرد نہیں ہو سکتا، کچھ بھی ہوجائےملک کے خلاف نہ جائیں، چاہتی ہوں نوجوان اپنی ذمہ داری کوپہچانیں، کچھ بھی ہوجائے ملک کی خلاف نہ جائیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم اپنے ملک کو ترقی میں پیچھے نہیں رہنے دیں گے، ملک ہماراہے،اس سے وفاکریں گے تو پاکستان آگے بڑھےگا۔

خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی کی کابینہ پر مشاورت، نئے اور پرانے چہروں کی واپسی متوقع
- 2 گھنٹے قبل
ملک بھر میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی
- 3 گھنٹے قبل

ملالہ یوسفزئی کا انکشاف: ویڈ نشے کے استعمال سے طالبان حملہ یاد آگیا
- 3 گھنٹے قبل

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں کا مثبت رویہ
- 3 گھنٹے قبل

افغان قیادت مسائل کا پُرامن حل چاہتی ہے، جنگ نہیں: مولانا فضل الرحمٰن
- 6 گھنٹے قبل

فیفا غزہ میں فٹبال سہولیات کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کرے گا، صدر جیانی انفنتینو
- 3 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی رہنما سعد رضوی کے گھر سے 14 کروڑ سے زائد کی رقم اور زیورات برآمد
- 2 گھنٹے قبل

گورنر خیبرپختونخوا نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے پر آمادگی ظاہر کر دی
- 6 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی احتجاج پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کی فہرستیں تیار، حکومت کا کریک ڈاؤن شروع
- 6 گھنٹے قبل

غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، جنگ بندی کے باوجود امداد پر پابندی برقرار
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
سوشل میڈیا کا ایک گھنٹہ استعمال بچوں کی تعلیمی قابلیت متاثر کر سکتا ہے، تحقیق
- 2 گھنٹے قبل

ڈھاکا: گارمنٹ فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آتشزدگی ، 16 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل