Advertisement

لندن میں بس میں کمسن لڑکے کےبہیمانہ قتل سےلاقانونیت کی نئی مثال قائم  ہو گئی

ڈبل ڈیکربس میں دن دیہاڑے واردات کےبعد ملزم باآسانی فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے تاہم طبی عملےکی کوششوں کے باوجود لڑکاجانبر نہ ہوسکا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 8th 2025, 11:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لندن میں بس میں کمسن لڑکے کےبہیمانہ قتل سےلاقانونیت کی نئی مثال قائم   ہو گئی

غیرملکی خبر رساں ادارے کےمطابق ساؤتھ ایسٹ لندن کے علاقےوولچ میں بس میں سوار 14 سالہ لڑکےکومسافروں کے سامنےچاقو مار کر قتل کردیا گیا۔ 

ڈبل ڈیکربس میں دن دیہاڑے واردات کےبعد ملزم باآسانی فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے تاہم طبی عملےکی کوششوں کے باوجود لڑکاجانبر نہ ہوسکا۔

واضح رہےکہ لندن میں2023اور2024 کےدوران چاقو سے حملوں کے 15 ہزار سےزائد واقعات ہوئےہیں جس کےبعد میئرصادق خان نے علاقوں میں پولیس کا گشت بڑھانےکا وعدہ کیا ہے

Advertisement