انسداد دہشتگردی عدالت نےشیر افضل مروت،علی بخاری اور شعیب شاہین کی عبوری ضمانتوں میں 7 فروری تک توسیع کر دی


اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب، رزتاج گل سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب،زرتاج گل،شیر افضل مروت،علی بخاری اور شعیب شاہین کی عبوری ضمانتوں میں 7 فروری تک توسیع کر دی۔ ڈی چوک پراحتجاج سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے کی۔
پراسیکیوٹر چوہدری زاہد آصف نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک کوئی بھی ملزم شامل تفتیش نہیں ہوا۔ جج نے استفسار کیا کہ ملزمہ زرتاج گل آئی ہیں۔ رزتاج گل نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ عدالت سے درخواست ہے پولیس یہیں پر شامل تفتیش کرے۔
جج نے ریمارکس دئیے کہ یہ عدالت ہے پولیس اسٹیشن نہیں۔ آپ کی حد تک اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیتا ہوں۔
ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا،سیکریٹریٹ،مار گلہ،کراچی کمپنی اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 3 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 17 منٹ قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- ایک گھنٹہ قبل

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- 2 گھنٹے قبل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- 2 گھنٹے قبل

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 42 منٹ قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- 2 گھنٹے قبل

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل