Advertisement

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟

فہرست میں سنگا پور پہلے،جاپان دوسرے،فرانس اور اٹلی تیسرے نمبر پر براجمان ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 9th 2025, 6:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟

سال2025ء کے آغاز پر دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جاری کردہ فہرست کے مطابق دنیا کےطاقتور ترین پاسپورٹ میں سنگاپور کاپہلا نمبر ہے،سنگا پور کے شہری 195 ممالک میں ویز ے کے بغیر جا سکتے ہیں۔
فہرست میںدوسرے نمبر پر جاپان کا پاسپورٹ ہے،جبکہ فرانس، فن لینڈ، اٹلی، جرمنی، اسپین اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس تیسرے نمبر پر ہیں۔
اسی طرح نیوزی لینڈ، بلجیئم، پرتگال سوئٹزر لینڈ اور انگلینڈ کا پاسپورٹ فہرست میںپانچویں نمبر پر ہے۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق آسٹریلیا اور یونان کا پاسپورٹ چھٹے نمبر پر ہے۔
جبکہ کینیڈا، پولینڈ اور مالٹا کے پاسپورٹ ساتویں نمبر پر ہیں، امریکا کا پاسپورٹ نویں نمبر پر ہے، فہرست میں متحدہ عرب کا پاسپورٹ دنیا کا دسواں طاقتور ترین پاسپورٹ ہے،کویت کا پاسپورٹ 50 ویں نمبر پر ہے، سعودی عرب کا پاسپورٹ 58 ویں، چین کا 60 ویں، بھارت کا پاسپورٹ 85 ویں نمبر پر ہے، بنگلہ دیش اور فلسطین کے پاسپورٹ 100 نمبر پر ہیں۔
اسی فہرست میںپاکستانی پاسپورٹ بھارت، بنگلہ دیش اور فلسطین سے بھی کمزور ہے، پاکستانی پاسپورٹس کا فہرست میں 103 واں نمبر ہے۔

Advertisement