نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی، مذہبی عالم مفتی تقی عثمانی اور دیگر کئی پاکستانی بھی شامل

2025 کے 500 با اثر ترین افراد کی لسٹ جا ری کر دی گئی، لسٹ میںوزیراعظم پاکستان شہباز شریف ،سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور بانی پی ٹی آئی کا نام بھی شامل ہیں۔
بااثر ترین افراد کی لسٹ دی مسلم 500 کی جانب سے جا ری کی گئی ہے، اور ا س کی اشاعت کا آغاز 2009 میں ہوا تھا جس کے بعد ہر سال یہ دنیا کے 5 سو با اثر ترین افراد کی لسٹ جاری کرتی ہے، اس لسٹ کی ترتیب کے فرائض عمان، اردن میں رائل اسلامک سٹریٹجک سٹڈیز سینٹر نے ادا کیے ہیں۔
یہ ادارہ اس بات پر تحقیق کے بعد لسٹ شائع کرتا ہے کہ کس طرح کچھ مسلم شخصیات اپنی قوم کے ثقافتی، نظریاتی، مالی، سیاسی یا زندگی کے دیگر پہلووں کو متاثر کرتی ہیں اور اس کا اثر نہ صرف اس ملک کے عوام بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں پر نمایاں طور پر پڑتا ہے۔
سال2025 کی اشاعت میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے سویلین اور فوجی حکمرانوں سے لے کر مخیر شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے ایسے پاکستانیوں کے نام شامل کیے گئے ہیں جنہوں نے اپنے غیر معمولی کام کی وجہ سے اپنے شعبے میں شہرت پائی ہے۔
فہرست میںپاکستان سے تعلق رکھنے والوں میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، بانی پی ٹی آئی کے علاوہ پاکستان کی متعددمذہبی شخصیات جن میں مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، مولانا نذر الرحمٰن اور محمد الیاس عطار قادری کے ناموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اسی طرح لسٹ میںنوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی، بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی، ملک کی واحد آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز اور کارکن شرمین عبید چنائےکا نام بھی شامل ہے۔
جبکہ صوفیانہ گائیکی کی ملکہ عابدہ پروین، نعت خوان اویس رضا قادری اور انسان دوست پروفیسر ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کے نام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 21 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 18 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 18 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 21 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 21 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل



