الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی کا ریفرنس خارج کر دیا
سینیٹر سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کی اہلیت پر پورا اترتے ہیں، الیکشن کمیشن کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی کا ریفرنس خارج کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سینیٹر شہادت اعوان اور ماجد محمود کی درخواست خارج کر دی، جس میں ای سی پی نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس کو خارج کردیا۔
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے اپنے فیصلے میں کہا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کی اہلیت پر پورا اترتے ہیں۔ کمیشن نے چیئرمین سینیٹ کے ذریعے پیپلزپارٹی کےسینیٹر شہادت اعوان کے ریفرنس کو مسترد کردیا۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس کیس میں الیکشن کمیشن نے 7 جنوری کو اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو سندھ سے 2021ء میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کی نااہلی کا ریفرنس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ زیرِ التو نیب ریفرنس کے ہوتے ہوئے سیف اللّٰہ ابڑو ٹیکنوکریٹ سیٹ کیلئے مطلوب تقاضوں پر پورا نہیں اُترتے۔
ریفرنس میں کہا تھا کہ زیر کفالت لوگوں، زرعی آمدن اور اثاثوں کے بارے میں حلف نامے میں فراہم کردہ معلومات گمراہ کن ہیں، کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع ویلتھ سٹیٹمنٹ میں اپنے بچوں کی ملکیت والی زرعی اراضی کو چھپایا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا تھا کہ آرٹیکل 63 (2) کے تحت میں یہ سوال آرٹیکل 63 کی شق (3) کے تحت الیکشن کمیشن کو دیتا ہوں، الیکشن کمیشن فیصلہ کرے کہ کیا سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو سینیٹ کی رکنیت کیلئے نا اہل ہوگئے ہیں۔
ٹھٹھہ: حادثے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جاں بحق
- 5 hours ago
قومی بلے باز صائم ایوب کا دوسرا چیک اپ مکمل
- 11 minutes ago
عطاتارڑ نے علی امین گنڈا پور کے بیان پر رد عمل دے دیا
- 4 hours ago
چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ
- 6 hours ago
پیپلز پارٹی کا ن لیگ کیخلاف پنجاب میں سیاسی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ
- 6 hours ago
کو ئٹہ : کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے باعث 12 کانکن زیر زمین پھنس گئے
- 28 minutes ago
وزارت مذہبی امور کی خالی نشستوں کیلئے کل سے حج درخواستیں طلب کی جائیں گیں
- 4 hours ago
صومالین سفیر کی صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے ملاقات
- 4 hours ago
پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے ، ہمیں اپنی شناخت برقرار رکھنی ہے ، وفاقی وزیر تعلیم
- 4 hours ago
اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری
- 6 hours ago
نوجوانوں نے لائیو اسٹاک اسکیم کا بھر پور خیر مقدم کیا، وزیر اعلی پنجاب
- 6 hours ago
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی
- 24 minutes ago