آئی ایم ایف سے بات جاری ہے،بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کرسکتے ہیں، اویس لغاری
بجلی مزید سستی ہوگی، 15 آئی پی پیز کے نظرثانی معاہدے کابینہ میں پیش کرنے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر توانائی
وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے ہماری خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے، آئی ایم ایف سے کیپٹو پاور پلانٹس پر بات چیت جاری ہے، 10 سے 12 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کر سکتے ہیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے ساتھ کیپٹو پاور پلانٹس پربات چیت کر رہے ہیں اور معاملہ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کرسکتے ہیں، خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے، بگاس کے 8 پلانٹس کا جائزہ لینے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ مزید 16 پلانٹس کی نظرثانی بھی کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد حکومتی پلانٹس کے ریٹرن آن ایکوئٹی کی باری آئے گی، اس ماہ کے آخر تک کیپٹو پلانٹس کا معاملہ حل ہو جائے گا، گھریلو صارفین کے لیے بجلی 4 روپے تک سستی ہو چکی ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ آئندہ پانچ سے سات سال میں کے الیکٹرک کا 500 ارب روپےمنافع مانگا جا رہا ہے، ہمارے خیال میں یہ ناجائز ہے، اس سے خیبر پختونخواہ کا صارف بھی متاثر ہوگا۔
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی
- ایک گھنٹہ قبل
چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ
- 7 گھنٹے قبل
عطاتارڑ نے علی امین گنڈا پور کے بیان پر رد عمل دے دیا
- 4 گھنٹے قبل
اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری
- 7 گھنٹے قبل
صومالین سفیر کی صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے ملاقات
- 4 گھنٹے قبل
ٹھٹھہ: حادثے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل
کو ئٹہ : کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے باعث 12 کانکن زیر زمین پھنس گئے
- ایک گھنٹہ قبل
قومی بلے باز صائم ایوب کا دوسرا چیک اپ مکمل
- 31 منٹ قبل
وزارت مذہبی امور کی خالی نشستوں کیلئے کل سے حج درخواستیں طلب کی جائیں گیں
- 4 گھنٹے قبل
پیپلز پارٹی کا ن لیگ کیخلاف پنجاب میں سیاسی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے ، ہمیں اپنی شناخت برقرار رکھنی ہے ، وفاقی وزیر تعلیم
- 5 گھنٹے قبل
نوجوانوں نے لائیو اسٹاک اسکیم کا بھر پور خیر مقدم کیا، وزیر اعلی پنجاب
- 7 گھنٹے قبل