فیصلے میں کہا گیا کہ ٹرمپ کو سزا نہیں دے رہے،عدالتی فیصلے کے تحت ٹرمپ کو نہ تو جیل بھیجا جا ئے گا اور نہ ہی ان پر کوئی جرمانہ عائد کیا جائے گا


نیویارک: نیویارک کی اپیل کورٹ نے ہش منی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دے دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق عدالت نے ہش منی کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دے دیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ مجرم قرار دینےکےباوجود بھی ڈونلڈ ٹرمپ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا سکتے ہیں۔
،فوجداری عدالت نے فیصلے میں کہا کہ نومنتخب صدر کو سزا نہیں دے رہے،عدالتی فیصلے کے تحت ٹرمپ کو نہ تو جیل بھیجا جا ئے گا اور نہ ہی ان پر کوئی جرمانہ عائد کیا جائے گا،عدالت نے پیسے دے کر حقائق چھپانے کا جرم ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالتی فیصلے کے بعدڈنلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں امریکی عدالت نے فحش اداکارہ کو رقم کی ادائیگی سے متعلق کیس میں ٹرمپ پر عائد الزامات درست قرار دیتے ہوئے انہیں مجرم قرار دیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکارہ سٹارمی ڈینئلز کو 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق 34 الزامات عائد کیے گئے تھے، جن کو جیوری کی جانب سے تمام 34 الزامات کو درست قرار دیا گیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ ان کے اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور انہیں چھپانے کے لیے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اسٹارمی ڈینئلز کو رقم دی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیت گئے تھے،ڈونلڈ ٹرمپ کو سزائے سنائے جانے کے لیے کیس کی مزید سماعت ابتدائی طور پر 11 جولائی 2024 کو ہونی تھی جو متعدد مرتبہ ملتوی ہوئی۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 17 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 17 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 21 hours ago






