پی ٹی آئی نےحکومت سے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، سربراہ جے یو آئی
معیشت کی بہتری پر حقائق سامنے آنے چاہئیں، معیشت کی بہتری کے صرف اشاریے مل رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان
کراچی :جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ معیشت کی بہتری پر حقائق سامنے آنے چاہئیں، معیشت کی بہتری کے صرف اشاریے مل رہے ہیں،ان کامزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بہتری ہماری آرزو ہے، عوام کو ثمرات ملیں گے تو ثابت ہوگا معیشت بہتر ہوئی، جب تک روپے کی قدر کو تقویت نہیں ملے گی عام آدمی کو ریلیف نہیں مل سکتا۔
پاکستان اور تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے حوالے سےسربراہ جے یو آئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، ہمیں نہیں پتا وہ کیا کہہ رہے ہیں اور کیا کر رہے ہیں، سیاستدانوں پر افسوس ہے کہ سمجھوتہ کرلیتے ہیں، ملک کا نظام بہتر کرنے کے لیے ایک جگہ ٹھہرنا ہوگا۔
کالا باغ ڈیم اور پنجاب کی جانب سے نئی نہروں کے سوال پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام معاملات قومی اتفاق رائے سے حل ہونے چاہئیں۔
مدارس بل کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ کی سطح پرمدارس رجسٹریشن کے لیے قانون سازی ہو چکی، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے مدارس رجسٹریشن میں ریلیف دیا گیا،ہمیں اعتراض نہیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کچھ مدارس کو اپنے کنٹرول میں رکھنے کے لیے اقدامات کیے،۔
سربراہ جے یو آئی کہنا تھا کہ خالد مقبول نے مدارس بل پر میرے گھرآکر سمجھنے کی کوشش کی، خالد مقبول صدیقی وزیرتعلیم ہیں لیکن وہ میرے گھر زیر تعلیم ہیں۔ان کا کہناتھا کہ قومی معاملات کا حل اتفاق رائے سے نکلنا ضروری ہے، بتایا جائے مدارس کے معاملے پر تاخیر کی وجہ کیا ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ حکومتیں تو مارشل لاء دورمیں بھی مدت پوری کرلیتی ہیں، سیاستدان جمہوریت،آئین اوراصولوں پرسمجھوتاکرلیتےہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف
- 3 گھنٹے قبل
ملالہ یوسفزئی خواتین کی تعلیم سےمتعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئیں
- 6 گھنٹے قبل
وزات خزانہ نے نئے مالی سال کیلئے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام کرناشروع کر دیا
- 5 گھنٹے قبل
نامور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے مشہور گانے ’بے بی‘ کا قوالی ورژن وائرل
- 4 گھنٹے قبل
خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس، ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر
- 5 گھنٹے قبل
کرک:ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر مسافر بس پر چڑھ دوڑا، 12 افراد جاں بحق 20 زخمی
- 4 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- 3 گھنٹے قبل
صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا
- 6 گھنٹے قبل
اسرائیل کی یمن میں فوجی تنصیبات اور بندرگاہوں پرشدید بمباری
- 6 گھنٹے قبل
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل
لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج ہےاس پرمسلم دنیا کو کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم
- 5 گھنٹے قبل
پاکستانی نژاد برطانوی عازمین حج کے لیے حکومت کی طرف سے بڑی سہولت
- 6 گھنٹے قبل