Advertisement
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

“میں دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں،مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائے،بانی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر جنوری 11 2025، 3:10 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی بانی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملے سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کو وہ اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں تھے اور الزامات کے تحت مقدمات میں نامزد تھے۔ سیاسی انتقام کی سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے،“میں دو سال سے  مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائے۔

Advertisement
Advertisement