Advertisement
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،وزیر دفاع

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر جنوری 11 2025، 2:43 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف

سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کا معاملہ ہے، اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ملاقات کے حولے سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ باپ سے ملنے کیلئے بیٹوں کو آنا چاہیےیہ اولاد اور باپ کا حق ہے، اگر انکے خاندان میں ایسی روایات نہیں تو ان پر کمنٹ نہیں کروں گا،انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں مجھے کمبل بھی نہیں دیا گیا ، بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کوشش کی کہ ان کو کسی قسم کی سہولت نہ دی جائے،قیدی کو چارپائی دی جاتی ہے مجھے نہیں دی گئی ، منگل کے روز میرے بیٹے ملاقات کرتے تھے ، نواز شریف کو اپنی بیوی سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔
بانی پی ٹی آئی کے ہاؤس اریسٹ کے متعلق بات کرتے ہوئے وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقل ہونے کی پیشکش ہوئی محض افواہ یاان کی اپنی خواہشات ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ بانی پی ٹی آئی کو  حکومت کی طرف سے  بنی گالہ منتقلی سے متعلق  پیشکش کی خبروں کی تردید کر چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement