Advertisement
پاکستان

افغانستان میں 2 درجن سےزائد دہشت گرد گروپ آپریٹ کررہےہیں، خواجہ آصف

خواجہ آصف کا افغانستان کےقائم مقام وزیرخارجہ کےبیان پرسخت ردعمل ، تمام الزامات مسترد کردیے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جنوری 12 2025، 1:48 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
افغانستان میں 2 درجن سےزائد دہشت گرد گروپ آپریٹ کررہےہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کےقائم مقام وزیرخارجہ کےبیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئے تمام الزامات مسترد کردیے۔ 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان کےقائم مقام وزیرخارجہ کے الزامات پاکستان پرملبہ ڈالنےکی کوشش ہیں۔ افغانستان 2024 میں داعش کی بھرتیوں اور سہولت کاری کا مرکز رہا۔

 یواین مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کےمطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، القاعدہ، داعش سمیت 2 درجن سےزائد دہشت گرد گروپ آپریٹ کررہےہیں۔ 

خواجہ آصف نے کہا کہ عبوری افغان حکام دہشت گردی کےبنیادی ڈھانچےاورافغان سرزمین کو دوسرےممالک کےخلاف استعمال ہونےسے روکنےکیلئے اقدامات کریں۔ 

Advertisement
Advertisement