امن معاہدے کے مطابق یکم فروری تک ضلع میں مورچے مسمار کیے جائیں گے اور اسلحہ جمع کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر


ڈپٹی کمشنر کرم نے امن معاہدے کے تحت آج (اتوار) سے تمام مورچوں کی مسماری کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان نے کہا ہے کہ کوہاٹ امن معاہدے کے رو سے کل گاؤں خار کلی اور گاؤں بالش خیل کے مورچے مسمار کریں گے، کل 12 بجے دونوں گاؤں کے تمام مورچے مسمار کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوہاٹ امن معاہدے کے مطابق یکم فروری تک ضلع میں مورچے مسمار کیے جائیں گے اور اسلحہ جمع کیا جائے گا، قبائلی جھڑپوں میں ہر قسم کا اسلحہ استعمال کیا جاتا تھا۔
دوسری جانب ضلع کرم پارا چنار کے لیے امدادی اشیا اور اشیا خوردونوش کی مزید 12 گاڑیاں ہفتے کو پہنچائی گئیں، اسسٹنٹ کشمنر کے مطابق یہ گاڑیاں ہنگو ٹل سے کرم کے مختلف علاقوں کے لیے پہنچائی گئی ہیں۔
اسسٹنٹ کشمنر ہنگو منان خان نے کہا کہ امدادی سامان کی 7 گاڑیاں تری منگل، 4 بوشرہ اور ایک گز گھڑی پہنچائی گئی، امدادی سامان منتقلی کے موقع پر ٹل پارا چنار شاہراہ پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔
ادھر پاراچنار ٹل مین شاہراہ ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند ہے اور راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سرکاری ذرائع کے مطابق مندوری میں دھرنا کے باعث بن آمد و رفت کے راستے بند ہیں۔
تاجر برادری کا کہنا ہے کہ 40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پاراچنار کی جانب منتظر ہے، اپر کرم کے لوگوں کی مشکلات حل کرنے کیلئے کم از کم 500 ٹرک درکار ہیں۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پارا چنار ڈاکٹر سید میر حسن جان کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹوروں میں ادویات ختم ہوچکی ہیں، عوام نے ڈی ایچ کیو اسپتال کا رخ کیا ہے، اسپتال میں روزانہ 2300 سے 2500 افراد چیک اپ کیلئے آتے ہیں، اسپتال میں ایمرجنسی کیلئے ادویات موجود ہیں۔
دوسری جانب میڈیکل یونینز کا کہنا ہے کہ باہر مارکیٹ میں ضرورت کے مطابق ادویات موجود نہیں ہیں، گزشتہ روز قافلے میں ایک بھی میڈیسن کی گاڑی نہیں تھی۔
ادھر لوئر کرم مندوری میں دھرنا آج بھی جاری ہے، دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ بگن متاثرین کیلئے ریلیف پیکج دیا جائے، نقصانات کا ازالہ کیا جائے، مطالبات نہ ماننے تک دھرنا جاری رہے گا۔

نیوزی لینڈ کی بنگلادیش کیخلاف جیت ، پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر
- 41 منٹ قبل

جرمنی کے انتخابات میں فریڈرک مرز کی کامیابی پر وزیر اعظم کی مبارکباد
- 4 گھنٹے قبل

فرانس : روسی قونصل خانے پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان ریلوے کا کراچی سے پنڈی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس کوبند کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی ملک مخالف پروپیگینڈہ چلا رہی ہے ، احسن اقبال
- ایک گھنٹہ قبل

سابق وزیر اعظم حسینہ واجدحکومت کا تختہ الٹنے والے طالبعلم رہنما نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے تیار
- 5 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن ، 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

رہنما پی ٹی آئی وسابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد
- 6 گھنٹے قبل

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کا ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ
- ایک گھنٹہ قبل

چیمپئنز ٹرافی:بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ، نیوزی لینڈ کو 237 رنز کا ہدف
- 5 گھنٹے قبل