پاکستان
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا گرمیوں کی چھٹیوں کے فیصلے پر یوٹرن
پشاور:محکمہ تعلیم نے اپنے ہی اعلامیہ کو تبدیل کردیا، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا گرمیوں کی چھٹیوں کے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے کہنا ہے کہ اب گرمیوں کی چھٹیاں صرف آٹھویں جماعت تک ہوں گی۔
خیبرپختونخوا میں نویں سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز بورڈ امتحانات کی وجہ سے جاری رہیں گی۔ پہلے اعلامیہ میں 11جولائی تک بارہویں جماعت تک چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری
واضح رہے کہ خیبر پختون خواہ میں بچوں کو یکم جولائی سے لیکر 11 جولائی تک چھٹیاں دی گئیں تھیں ۔ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پرائمری سے ہائر سکینڈری تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ پنجاب بے بھی یکم جولائی سے یکم اگست تک سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔
نوٹ : سابقہ نوٹیفیکیشن
دنیا
دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
عالمی یوم برداشت ہر سال اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اس دن کی منظوری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 16 نومبر1996 کو دی اور پہلی مرتبہ یہ دن 2005 میں منایا گیا۔
بنیادی طور اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں برداشت، صبر و تحمل کی اہمیت اورعدم برداشت کے منفی اثرات سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔
رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے۔
اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خصوصاً اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور منافرت کی روک تھام اور اس پر سزا کی ضرورت کو بھی اجاگر کریں گی۔
اس دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ لوگوں کو ایک دوسروں کے مذہب ،عقائد اور حقوق کا احترام کرنا سکھایا جائے۔
موسم
وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے
وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں نماز استسقاء کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء ادا کی۔
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی،امریکی میڈیا
واشنگٹن :نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کابینہ ارکان کی تقرری کا سلسلہ جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کردیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرولین لیویٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے روز مرہ امور سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کیرولین لیویٹ 2019 میں گریجویشن کے فورا بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں وائٹ ہاؤس میں بطور اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کام کرچکی ہیں۔
جبکہ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ کر رکھاہے، ٹرمپ کے یہ وکلا ان کی کرمنل ڈیفنس ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اگر ٹرمپ نے یہ اقدام کیا تو اس سے محکمہ انصاف سیاست کی نذر ہونے کا خدشہ ہے، اس سے قبل ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوم کو بطور سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی منتخب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ اس قبل نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر ، ری پبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو سیکرٹری خارجہ ، سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس جان ریٹکلیف کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ڈائریکٹر نامزد کرچکے ہیں ۔
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
کھیل 23 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
-
موسم 2 دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی