لاس اینجلس کاؤنٹی میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تیز ہواؤں سے آگ مزید پھیلنے کا خدشہ ہے جس کےتحت ریڈ فلیگ وارننگ جاری کردی گئی۔


امریکی شہر لاس اینجلس میں منگل سے لگی تاریخ کی بدترین آگ پر قابو نہ پایا جاسکا ہلاکتوں کی تعداد16ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق 12 ہزار سےزائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں ، 2 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔کچھ علاقوں میں فوری انخلا کے نئے احکامات جاری کردیے گئے۔آگ میں 16افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
لاس اینجلس کاؤنٹی میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تیز ہواؤں سے آگ مزید پھیلنے کا خدشہ ہے جس کےتحت ریڈ فلیگ وارننگ جاری کردی گئی۔
12ہزارسےزائد فائر فائٹرز،ساڑھے1100 فائر انجن،60 طیارے اور143 واٹر ٹینکر آگ بجھانےکی کوششوں میں مصروف ہیں۔میکسیکو اور کینیڈا نے بھی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب ہالی وڈ ستاروں کو بھی اپنے پُرتعیش گھرچھوڑنا پڑے،لوٹ مار کی وارداتوں پر متاثرہ علاقوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- ایک گھنٹہ قبل

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- 26 منٹ قبل

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 2 گھنٹے قبل

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 5 گھنٹے قبل

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 5 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- ایک گھنٹہ قبل

ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف تصور کیا جائے گا،پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیہ
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل