لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے اب تک 12 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں

امریکا کے شہر لاس اینجلس میں منگل سے لگی بدترین آگ پر چھٹے روز بھی قابو پانے کے لیے کوششیں کی جاری ہیں، خوفناک آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 16 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع بھی سامنے آئی ہے۔
لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے اب تک 12 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ یو ایس نیشنل ویدر سروس نے بدھ کے روز شدید آگ کے حالات سے خبردار کردیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائیں اور پہاڑوں میں 113 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی تیز ہوائیں آگ کو مزید بھڑکا سکتی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق سات امریکی ریاستوں کے فائر فائٹرز، کینیڈا اور میکسیکو کی ٹیموں کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں شامل ہو گئے ہیں۔
کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم کا کہنا ہے کہ موجودہ قدرتی آفت امریکی تاریخ میں بدترین بن چکی ہے۔ آگ لگنے کے باعث ہزاروں گھر تباہ اور ایک لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی میں، 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد لوگ اب بھی انخلاء کے احکامات کے تحت ہیں، اور 700 سے زیادہ رہائشیوں نے 9 محفوظ علاقوں میں پناہ لی ہے۔
امریکی تاریخ کی بدترین آگ نے سب کچھ جلا کر راکھ کر دیا، 37 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ لپیٹ میں آیا، لاس اینجلس میں ہر طرف تباہی نظر آئی۔امریکی شہر لاس اینجلس کی آگ بجھانے کے لیے سپرپاور کی پاور کم پڑگئی۔
ساری ٹیکنالوجی دھری رہ گئی، آگ بجھانے والا واٹر سسٹم بھی ناکام ہوگیا، فائر فائٹرز کم پڑگئے، لوگ اپنے گھر جلتے دیکھتے رہ گئے، امریکی انتظامیہ مدد کرنے سے قاصر ہے، 37 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ لپیٹ میں آ چکا ہے، 12 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہوگئیں، 150 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔
نقصان کا ابتدائی تخمینہ 150 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، متاثرہ علاقوں میں گزشتہ روز رات کے وقت کرفیو نافذ کیا گیا۔ آگ بجھانے میں 12 ہزار فائر فائٹرز، 1100 سے زائد فائر انجن، 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
حکام نے بتایا تھا کہ کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر 8 فیصد تک قابو پایا گیا، جبکہ اس کام کے لیے قیدیوں کی مدد بھی طلب کی گئی۔
واضح رہے کہ آگ سے ہالی ووڈ اداکاروں کے پُرتعیش گھر جل کر راکھ بن گئے، تیز ہواؤں سے آگ مزید پھیلنے کا خطرہ بتایا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہالی وڈ کے 3 ستارے بے گھر ہوگئے، جن میں مارک ہیمل، مینڈی مور اور جیمزووڈز شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق 4 لاکھ افراد کو نقل مکانی کا کہا گیا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق اس وقت ہالی ووڈ ہلز، پاساڈیٹا سمیت 6 مقامات پر تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہے۔ حکام کے مطابق ایٹن شہر میں 14 ہزار ایکڑ اراضی پر سب کچھ جل گیا ہے۔
ترجمان پینٹاگون کے مطابق 500 اہلکار اور10 نیوی ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی کوششوں میں تاحال مصروف ہیں۔
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 15 hours ago

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 2 days ago

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- a day ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- a day ago

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- a day ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 16 hours ago

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 16 hours ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 15 hours ago

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- 2 days ago

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 16 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- a day ago









.jpg&w=3840&q=75)
.webp&w=3840&q=75)
