(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
ملزمان کا صحت جرم سے انکار، عدالت نے اگلی تاریخ پرگواہان کو طلب کر لیا


انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی 2023 کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو عدالت میں پیش کیا، عدالت میں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔
دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے اگلی تاریخ پر پراسیکیوشن سے گواہان کو طلب کر لیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی، لاہور میں مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سے متعلق کیس کی مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں ہو گی۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔

خیرات سے ہسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں ، وزیر خزانہ
- 12 گھنٹے قبل

پاک بھارت میچ:گورنر سندھ کا جیت پر قومی ٹیم کیلئے ایک کروڑ کے انعام کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

ایلون مسک کی امریکا کے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پر انتباہ جاری
- 7 منٹ قبل

لبنان میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ، بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت
- 14 گھنٹے قبل

معاشی استحکام ہونے سے ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ
- 40 منٹ قبل

پاکستان کا بھارت سے جیتنا لازمی ہے، علی امین گنڈا پور
- 13 گھنٹے قبل

نیتن یاہو نے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 6 سو سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعلی پنجاب نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 16 گھنٹے قبل

بھارت عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کا مرکز بن گیا
- 44 منٹ قبل

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا
- 15 گھنٹے قبل
چیمپئینز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے
- 2 گھنٹے قبل

راکھی ساونت کا پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کے جیتنے پر ڈانس کرنے کا وعدہ
- 14 گھنٹے قبل