تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو افسوسناک حادثہ،44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق
کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے، کشتی حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا گیا ہے

1737036365-0-600x450.webp&w=3840&q=75)
یونان کشتی حادثے کے بعد تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔
خبرایجنسی کے مطابق 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے، کشتی حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق 12 جنوری کو سپین میری ٹائم ریسکیو کو کشتی کی گمشدگی سے آگاہ کردیا تھا جبکہ سپین میری ٹائم سروس نے تردید کرتے ہوئےکہا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی سے متعلق معلومات نہیں تھیں۔
پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ موریطانیہ میں کشتی حادثے کی اطلاع کی تفصیلات لے رہے ہیں، واقعے کی تفصیلات لینے کے بعد باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا، کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، اس کے علاوہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے افراد بھی کشتی میں موجود تھے۔
اہلخانہ کے مطابق 12 نوجوان 4 ماہ قبل یورپ کے لیے روانہ ہوئے تھے، پیسے نہ ملنے پر کشتی کو سمندر میں کھڑا کردیا گیا تھا، تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو سپین کے لیے روانہ ہوئی تھی، انسانی سمگلروں نے مزید پیسوں کا مطالبہ کیا تھا اور انسانی سمگلروں نے 8 روز تک کشتی سمندر میں ہی کھڑی رکھی۔
واقعے میں بچ جانے والے ایک پاکستانی نے فون پر اپنے اہلخانہ کو بتایا کہ جب کشتی سمندر میں کھڑی تھی تو شدید سردی کے باعث کچھ لوگ بیمار ہوگئے تھے اور کشتی میں راشن بھی کم تھا، ایسے میں انسانی سمگلروں نے بیمار افراد کو زبردستی سمندر میں پھینک دیا اور کچھ لوگوں کو تشدد کر کے قتل بھی کیا۔
کشتی حادثے میں گجرات کے گاؤں جوڑا کرنانہ کے ایک گاؤں کے 5 افراد بھی سوار تھے، اہلخانہ کے مطابق 5 میں سے 4 افراد جاں بحق ہوئے، ایک زندہ بچ گیا، جاں بحق افراد میں ریحان،عمر فاروق ، علی رضا اور ابوبکر شامل ہیں۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل





