سال 2024 میں بھی ترکیہ میں زہریلی شراب پینے کے واقعات میں 48 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔،رپورٹ


انقرہ: ترکیہ کے شہر استنبول میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 33 ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں ہفتےکے آغاز میں ترکیہ کے شہر استنبول میں زہریلی شراب پینے سے لوگوں کی اموات کی خبریں سامنے آنا شروع ہوئی تھیں اور شروع میں 11 افراد کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی تھی مگر گزشتہ 4 دنوں میں یہ تعداد بڑھ پر 33 تک پہنچ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 48 مزید افراد زہریلی شراب پینے سے بیمار ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔
حکام کے مطابق میتھانول ملی شراب ان ہلاکتوں کی وجہ بنی ہے، میتھانول ملی شراب مختلف بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے اور اسے پینے سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
واضح رہےکہ ترک حکام کی جانب سے شراب پر ٹیکس بڑھانے کے بعد سے نجی طور پر شراب کی تیاری میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں بھی ترکیہ میں زہریلی شراب پینے کے واقعات میں 48 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago




