مراکش کشتی حادثہ :وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے ٹیم تحقیقات کیلئے مراکش روانہ
تحقیقاتی ٹیم پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی تحقیقات کرے گی جس کی رپورٹ شہباز شعیف کو پیش کی جائے گی


اسلام آباد:کشتی حادثہ کی تحقیقات کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی اعلی سطحی ٹیم مراکش کے لیے روا نہ ہو گئی ہے۔
ٹیم فاقی تحقیقاتی ادارے، آئی بی اور وزارت داخلہ کے افسران پر مشتمل ہیں جو کہ مراکش کے قریب ہونے والے کشتی حادثے کی تفتیش اور تحقیقات کے لیے مراکش روانہ ہوچکی ہیں۔
واضح رہے کہ مغربی افریقہ کے راستے غیر قانونی طور پر سپین جانے والی تارکین وطن کی کشتی 2 روز قبل مراکش میں حادثے کا شکار ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 44 پاکستانی بھی شامل تھے۔
واقعے کے بعدپاکستانی حکومت نے مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جو کہ تحقیقات کیلئے مراکش روانہ ہوگئی ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چودھری تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہیں،جبکہ ایف آئی اے پنجاب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر منیر مسعود مارتھ بھی ٹیم میں شامل ہیں، دفتر خارجہ اور آئی بی کا ایک ایک افسر بھی تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہے۔
تحقیقاتی ٹیم تین سے چار روز مراکش میں قیام کرے گی، بحر اوقیانوس میں مراکش اور موریطانیہ کے درمیان تارکین وطن کی کشتیوں کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کا پتہ لگائے گی۔
ٹیم زندہ بچ جانے والوں سے ملاقات کرے گی۔ ٹیم پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی بھی تحقیقات کرے گی، جس کے بعد قائم کردہ تحقیقاتی ٹیم کشتی حادثے سے متعلق وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس میں دہشت گرد لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی ذرائع
- 17 منٹ قبل

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ اور ایران کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
- 2 منٹ قبل

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 11 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
- 27 منٹ قبل
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
- 7 منٹ قبل

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
- 36 منٹ قبل
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل