جب بھی اقتدار میں آئے ہیں ہم نے معیشت کی مضبوطی پر کام کیا ہے ، رانا تنویر
ایک سال کا عرصہ ہے اس کے بعد چیزیں بہتر ہو جائیں گی ، مہنگائی کے ساتھ شرح سود کو لنک کر رہے تھے


وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے جب بھی حکومت ملی ہے ہم نے اکانومی کو مضبوط کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ حکومت صنعت کی بحالی کے لیے بہت کام کر رہی ہے ،پچھلے سال 6.4 فیصد ایگریکلچر جی ڈی پی تھی ہم سارے سیکٹر کو ساتھ لے کر چلیں،ہم نے پالیسی دے دی ہیں ، ہمارے فریم ورک کو ہم نے جو بیرون ممالک سے ایکسپرٹ شامل کیے تھے ان کی مدد سے اور بیوروکریٹ، ٹیکنوکریٹ کی مدد سے پلیس کر دیئے ہیں ۔
مختلف ادوار میں مختلف پروگرام آتے رہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت نے نئے پروگرام لانے کی کوشش کی ،جب بھی حکومت ملی ہے ہم نے اکانومی کو مضبوط کیا ،بزنس مین کو ہم نے جتنی بھی سہولیات دے سکتے ہیں دی ہیں ۔
انہوں نے کہا وزیراعظم کا بس ہو تو صبح ہی آپ کو بجلی مفت دینے لگ جائیں ، چند روکاوٹیں ہیں انہیں دور کر رہے ہیں آئی پی پیز کے ساتھ دوبارہ معاہدے کر رہے ہیں ،آئندہ اپریل تک فرق نظر آ جائے گا ،آپ کو بھی مشکل حالات میں کام کرنا ہے ،آپ نے پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنا ہے ،ملکی حالات جیسے بھی ہیں آپ نے ملک میں انڈسٹری کو چلانا ہے ۔
ایک سال کا عرصہ ہے اس کے بعد چیزیں بہتر ہو جائیں گی ، مہنگائی کے ساتھ شرح سود کو لنک کر رہے تھے ، 10 ماہ میں ہم نے 10 فیصد شرح سود کم کیا،شرح سود 22 سے 12 فیصد پر آگئی ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 9 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 9 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 9 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 13 hours ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 9 hours ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 10 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
