Advertisement
پاکستان

غزہ کی جنگ بندی مسئلہ فلسطین کے جامع حل کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، منیر اکرم

انہوں نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کے امن فوجیوں اور اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی نگران ٹیم کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Jan 18th 2025, 7:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ  کی جنگ بندی مسئلہ فلسطین کے جامع حل کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، منیر اکرم

پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی مسئلہ فلسطین کے جامع حل کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ گولان کی پہاڑیوں سمیت لبنان اور شام کے علاقوں سے انخلاء کرے اور اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کو بلا رکاوٹ کام کرنے کی اجازت دے۔

انہوں نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کے امن فوجیوں اور اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی نگران ٹیم کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

پاکستانی مندوب نے شام کے علاقوں میں جاری اسرائیلی جارحیت اور 1974 کے علیحد گی کے سمجھوتے کے تحت قائم ہونے والے علیحدہ علاقوں پر اسرائیلی فوج کے غیر قانونی حملے کی شدید مذمت کی۔

Advertisement
Advertisement