پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد
پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے سڑکوں اور کمیونٹیز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نوجوانوں میں آگاہی پیدا کرنے کی اہمیت پرزور دیا


لاہور: پنجاب یونیورسٹی لاہورکے شعبہ فلم و نشریات میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے اشتراک سے روڈ سیفٹی کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ایس پی موٹروے پولیس عاطف شہزاد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
شعبہ فلم ونشریات کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کا پرتپاک استقبال کیا۔
اپنی تقریر میں پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے سڑکوں اور کمیونٹیز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نوجوانوں میں آگاہی پیدا کرنے اور عوامی تحفظات کو سامنے رکھتے ہوئے روڈ سیفٹی کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پرایس پی عاطف شہزاد نے روڈ سیفٹی کی عالمی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے گفتگو کی۔ انہوں نے دنیا بھر میں اور خاص کرپاکستان میں ہونے والےٹریفک حادثات کی وجوہات کے بارے میں حقائق پیش کیے، اپنی تقریر میں انہوں نے لوگوں کو ٹریفک قوانین اور اصول و ضوابط پر عمل نہ کرنے کی وجہ قرار دیا۔
اپنی تقریر میں انہوں نےمزید کہا کہ شرکاء کو سڑکوں پر ذمہ دارانہ رویہ اختیارکرنا چاہیے۔
تقریب کے دوران ٹویوٹا کے تعاون سے روڈ سیفٹی پر ایک کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا۔ جس میں موٹروے پولیس کے اہلکار شہزاد نے انٹرایکٹو سیشن کی قیادت کی،اورتقریب کےشرکا سے ٹریفک قوانین متعلق سوال و جواب کیے ، سوال کادرست جواب دینے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔
تقریب میں فیکلٹی ممبران، موٹروے پولیس کےحکام اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شرکا نے معاشرے میں روڈ سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور آگاہی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- an hour ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 minutes ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 20 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- a day ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago






