190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات برطانوی ایجنسی نے خود کیں ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات
ان کا کہنا تھا کہ آپ سیاست سے مذہب کو دور رکھیں، جب کچھ نہیں ملتا تو کہتے ہیں مذہب سے محبت کی سزا مل رہی ہے، سیاست ہوتی رہے گی مگر دین کا نام نہ لیں۔


وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات برطانوی ایجنسی نے کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے علمائے کرام کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے دو تین کرداروں نے فیصلہ کیا انگوٹھیاں لینی ہیں، گھر بنانا ہے، زمان پارک کا گھر گرا کر 25 کروڑ میں نیا گھر بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ سیاست سے مذہب کو دور رکھیں، جب کچھ نہیں ملتا تو کہتے ہیں مذہب سے محبت کی سزا مل رہی ہے، سیاست ہوتی رہے گی مگر دین کا نام نہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ 80 سے 90 ارب روپے کا گھپلا ہوا ہے، القادر کی زمین خریدی گئی 28 کروڑ اکاؤنٹ میں گئے، القادر یونیورسٹی میں بچے کارٹون دیکھ رہے، کوئی کھیل رہا ہے، ہر بات میں مذہب کو لے آتے ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات برطانوی ایجنسی نے کی، پیسہ حکومت کی بجائے اسی شخص کو واپس کیا گیا جس سے ضبط کیا گیا تھا، پی ٹی آئی اپنی چوری چھپانے کیلئے مذہب کا استعمال کررہی ہے ۔

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 18 hours ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 18 hours ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 19 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 days ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 days ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 20 hours ago

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی
- 3 days ago

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 3 days ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 days ago

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 3 days ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 21 hours ago

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
- 3 days ago



