30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
وزارت نے بتایا کہ بھاری نجی حج پیکج لینے والوں کے نام کلیئرنس کے لئے سیکیورٹی ایجنسیز کو بھی بھجوائے جائیں گے۔


ؤوزارت مذہبی امور نے 30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیا۔
حج 2025 نجی اسکیم کے تحت جانے والے عازمین سے متعلق حکومت نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے 30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیا ہے، وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 30 لاکھ روپے سے زائد کا پرائیویٹ پیکج لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے۔
وزارت نے بتایا کہ بھاری نجی حج پیکج لینے والوں کے نام کلیئرنس کے لئے سیکیورٹی ایجنسیز کو بھی بھجوائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر متعلقہ عازمین کے اثاثوں اور ٹیکس کی چھان بین کرے گا جب کہ ایجنسیاں متعلقہ عازمین کے کریمنل اور دیگر ریکارڈز کا جائزہ لیں گی۔
وزارت مذہبی امور نے یہ بھی بتایا کہ 30 لاکھ سے زائد کا پیکج دینے والی کمپنیاں حج پیکج کی مکمل تفصیلات فراہم کریں گی اور کمپنیوں کے 30 لاکھ سے زائد حج اخراجات اور پیکج کی منظوری وزارت مذہبی ہی امور دے گی۔
ذرائع نے بتیا کہ سیکیورٹی ایجنسز سے کلیئرنس کے بعد 30 لاکھ سے زائد پیکج والے عازمین کو حج کی اجازت دی جائے گی۔

پاک افواج کی انتھک محنت سے جنگ میں فتح ہوئی ،صدرمملکت
- 4 گھنٹے قبل

جنگ بندی معاہدےکے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر غور، فرنچائزز کو تیار رہنے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل
اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
- 3 گھنٹے قبل
چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے انڈیا پر خوف طاری کردیا
- 5 گھنٹے قبل

چین ، سعودی عرب ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم
- 4 گھنٹے قبل

اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ،نواز شریف
- 8 گھنٹے قبل

بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی،ایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ
- 5 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" میں ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی خدمات پیش
- 7 گھنٹے قبل

آپریشن بُنیان مّرصُوص سےدشمن کو4گنازائدنقصان
- 5 گھنٹے قبل

سیز فائر ہونے پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی قوم اور افواج پاکستان کومبارکباد
- 4 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کے بقیہ میچز پی سی بی راولپنڈی میں ہونے کا امکان
- 5 گھنٹے قبل
سیزفائر کو خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کرتے ہیں : وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل