ملک کا وزیراعظم ہو کر ایک ادارے کا ٹرسٹی ہونا سنگین جرم ہے، صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری
کک بیکس اور ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کرنا کہاں کی پیری مریدی ہے؟، وزیر اطلاعات پنجاب


لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کا وزیراعظم ہو کر ایک ادارے کا ٹرسٹی ہونا سنگین جرم ہے۔
عظمی بخاری نے مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کو بددیانت اور کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیا۔
انہوں نے کہا امریکا، یورپ اور بھارت کا میڈیا بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ میاں بیوی کے القابات سے نواز رہا ہے، بانی کے چیلے اور چمچوں کو ابھی بھی اپنے آقا کی کرپشن نظر نہیں آرہی۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہناتھا کہ خاتون اول ہو کر 28 کروڑ کے کک بیکس اور پانچ قراط ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کرنا کہاں کی پیری مریدی ہے؟، جو شخص سر سے پاؤں تک کرپشن کے لبادے میں لپٹا ہوا وہ مذہب کارڈ کھیل رہا ہے،اپنی چوریاں اور کرپشن مذہب کی آڑ میں نہیں چھپائی جا سکتی۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قوم اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کی اہلیہ کے کرپشن کے قصوں کی حقیقت جان چکے ہیں، بنی گالہ کے درباری اور حواری ظل تباہی کی کرپشن پر پردے ڈال کر اپنی اپنی نوکریاں بچا رہے ہیں۔
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 7 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 4 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 6 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 9 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 6 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 7 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 9 گھنٹے قبل