غزہ جنگ بندی معاہدےپراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکےوزیر قومی سلامتی بین گویر نے اپنے عہدےسےاستعفیٰ دیدیا۔


اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کےقومی سلامتی کے وزیر کے مستعفی ہونے پر اتحادیوں پر کھڑی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت ڈما ڈول ہونےلگی۔
غزہ جنگ بندی معاہدےپراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکےوزیر قومی سلامتی بین گویر نے اپنے عہدےسےاستعفیٰ دیدیا۔
وزیر قومی سلامتی بین گویر نے کابینہ اجلاس جنگ بندی معاہدےکی مخالفت کرتے ہوئے اس کےحق میں ووٹ دینے سے انکار کردیا تھا۔
بین گویر نے اسرائیلی جیلوں سےسیکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے اور مصر کے ساتھ غزہ کی جنوبی سرحد سے فوجیں ہٹانےکی مخالفت کی تھی۔استعفیٰ سے قبل انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدہ ایک ایسی لاپرواہی ہے جو اسرائیل کی تمام کامیابیوں کو ناکامی میں بدل دے گی۔
مستعفی وزیر نےاثر و رسوخ کا استعمال کرتےہوئےنیتن یاہو کوغزہ میں جنگ کو آگے بڑھانے کی ترغیب دی تھی۔
حال ہی میں بین گویر نےاس بات پر فخر کا اظہار کیا تھا کہ میں نے ماضی میں ہونےوالی جنگ بندی کی کوششوں کو روکا تھا۔
بین گویر نےمسجد الاقصی کےان حصوں کا دورہ بھی کیا تھا اورعبادت بھی کی جہاں یہودیوں کےداخلے پر پابندی ہے۔دائیں بازو کے دیگر وزرا کے بھی اتحادی حکومت کی نیتن یاہو کابینہ سے باہر نکل اانے کا امکان قوی ہوتا جا رہا ہے۔

اداکاری میں دلچسپی نہیں تھی، وہ حادثاتی طور پر اداکارہ بنیں، نندیتا داس
- 35 minutes ago

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام پہلے ایلومینائی گالا ڈنر 2025ء کا انعقاد
- 3 hours ago

مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے ، راکھی ساونت
- 29 minutes ago

نواب شاہ میں گھر کی دیوار گرنے سے3 بچے جاں بحق
- 2 hours ago

ایران کا امریکا اور اسرائیل کودو ٹوک جواب ، "ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں"
- 2 hours ago

بلوچستان کے ضلع قلات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- an hour ago

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
- an hour ago

میٹا نے انسٹا گرام میں ڈس لائیک بٹن کا اضافہ کر دیا
- an hour ago
9 مختلف کارروائیوں میں 111.1 کلو گرام منشیات برآمد
- 32 minutes ago

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیےبھارتی صحافیوں کو ویزے جاری
- 2 hours ago
پنجاب حکومت کا 125 سالہ پرانے جیل قوانین میں ترامیم کرنے کا فیصلہ
- 2 hours ago

سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار
- 2 hours ago