تقریب حلف برداری میں سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن ،بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش، اور براک اوباما،بھی شرکت کریں گے،امریکی میڈیا


واشنگٹن ڈی سی:نو منتخب صدر ٹرمپ آج امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد وہ خطاب کریں گے اور اپنے اہداف کا اعلان کریں گے۔
امریکی میڈیاکے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
سرد موسم کے باعث حلف برداری کی تقریب کھلے میدان کی بجائے عمارت کےاندر روٹنڈا ہال میں ہوگی، واشنگٹن میں درجہ حرارت منفی گیارہ ڈگری تک گر سکتا ہے۔
چالیس سال بعد امریکہ کے منتخب صدر کی تقریب انِڈور منعقد ہو گی۔اس سے قبل 1985 میں امریکی صدر رونالڈ ریگن کی دوسری مدت کی تقریب حلف برداری اِن ڈور ہوئی تھی۔
امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔حلف برداری کی یہ روایت ہر چار سال بعد منعقد کی جاتی ہے، جو منتخب صدر کی آئندہ مدت کے آغاز کی علامت ہوتی ہے۔
نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن ،بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش، اور براک اوباما،بھی شرکت کریں گے۔ ان کے ہمراہ ان کی بیویاں بھی ہوں گی۔
تاہم، سابق خاتون اول مشیل اوباما تقریب میں شریک نہیں ہوں گی۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن ہی متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کریں گے، جن کا مقصد بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کو ختم کرنا ہے، جن میں جلاوطنی کے ایک بڑے پروگرام کا آغاز، تیل کی کھدائی میں اضافہ، اور 6 جنوری 2021 کے کیپیٹل ہاؤس فسادات میں ملوث افراد کی معافی شامل ہیں۔
حلف برداری کے فوراً بعد امریکی حکام اور جاپان، بھارت، اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات متوقع ہے، جو چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے کوارڈ گروپ کی اہمیت کو اجاگر کرے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے ہیں ، واشنگٹن روانگی سے قبل ورجینیا میں ٹرمپ کے اعزاز میں شاندار آتش بازی کی گئی۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے نومبر 2024 کے الیکشن میں ڈیموکریٹ امیدوار اور نائب صدر کاملا ہیرس کو شکست دی تھی۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 10 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 13 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 13 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 8 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 7 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago




