آج غزہ میں بندوقیں خاموش ہوگئیں، ہماری مؤثر پالیسی سے جنگ بندی معاہدہ ہوا،امریکی صدر
اب غزہ معاہدے پر عمل درآمد ٹرمپ انتظامیہ پرمنحصرہے،امریکی صدر جو بائیڈن


واشنگٹن :امریکا کے صدر جوبائیدن نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر کہا ہے کہ آج غزہ میں بندوقیں خاموش ہوگئیں ہیں، ہماری مؤثر پالیسیوں کی وجہ سے غز ہ میں جنگ بندی ہوئی۔
اپنے اقتدار کے آخری روز امریکی صدر جو بائیڈن نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں شہریوں کی امداد کے لئے سیکڑوں امدادی ٹرک داخل ہو رہے ہیں، غزہ میں ہونے والی جنگ بندی اس معاہدے کا حصہ ہے جو میں نے مئی میں تجویز کی تھی، ہماری مؤثر پالیسی کے باعث جنگ بندی معاہدہ نتیجہ خیز ہوا۔
جوبائیڈن نے مزید کہا کہ غزہ سے رہا کئے جانے والے قیدیوں میں امریکی شہری بھی شامل ہیں، معاہدے کے اگلے مرحلے میں یرغمالیوں میں شامل اسرائیلی فوجی رہا ہوں گے، غزہ معاہدے کا دوسرا مرحلہ حماس کو اقتدار سے ہٹانے کو یقینی بنائے گا۔
امریکی صدر نے کہاکہ اب غزہ معاہدے پر عمل درآمد ٹرمپ انتظامیہ پرمنحصرہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے جیلوں میں قید 90 فلسطینیوں کو رہا کر دیا جن میں 69 فلسطینی خواتین اور 21 بچے شامل ہیں۔

جعفر ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
- 23 منٹ قبل

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس میں دہشت گرد لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی ذرائع
- 33 منٹ قبل
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 گھنٹے قبل

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
- ایک گھنٹہ قبل

ایرانی صدر کا امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
- 42 منٹ قبل

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ اور ایران کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
- 18 منٹ قبل