کچھ لوگ پاکستان کے ساتھ دشمنی پر اترے ہوئے ہیں، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت کرنے والے صرف بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ غزہ میں 42 دنوں کی جنگ بندی ہوئی، اللہ سے دعا ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی ہو، غزہ جنگ کے دوران 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، شہروں کے شہر تباہ ہوگئے، پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھرپور آواز اٹھائی اور امدادی سامان بھی بھجوایا۔ غزہ میں اب تعمیر نو کا مرحلہ بھی شروع ہونے والا ہے، جس میں پاکستان اپنا حصہ ڈالتے ہوئے فرض ادا کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کل گوادر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شروع ہوا ہے، گوادر ایئرپورٹ کا منصوبہ مکمل ہونا خوش آئند بات ہے، منصوبہ 230 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوا، گوادر پورٹ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہمیت کا حامل ہے، چین جیسے ملک نے اپنے وسائل سے پاکستان کو ایئرپورٹ جیسا تحفہ دیا، منصوبے سے بلوچستان اور پاکستانی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان کے ساتھ دشمنی پر اترے ہوئے ہیں، انہیں یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ قتل و غارت کر کے وہ نہ صرف بلوچستان کے عوام کے خلاف جا رہے ہیں بلکہ یہ پاکستان کے ساتھ صریحاً دشمنی ہے، پاکستان کے خلاف محاذ آرائی ملک دشمنی ہے۔ ورلڈ بینک نے طویل مدتی شراکت داری کے فریم ورک کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ 10 سالوں میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کی ایکسپورٹس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، دسمبر میں اس شعبے میں 348 ملین ڈالرز کی آئی ٹی ایکسپورٹس ہوئی ہیں، اس کیلئے میں اس پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اس شعبے کی حوصلہ افزائی کریں گے جس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ الیکٹرک گاڑیوں کے جامع پروگرام کو بھی مزید آگے بڑھائیں گے، حکومت ملکی معیشت کو مزید بہتر کرنے کیلئے اپنی تمام کاوشیں جاری رکھے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ حج کی آمد ہے، امید ہے اس سال پاکستانی عازمین کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے جو کاوشیں جاری ہیں، جو قربانیاں دی جا رہی ہیں، حکومت اور عوام چاہ کر بھی شہداء کا قرض نہیں اتار سکتے، جس کے بدلے میں ملک میں امن قائم ہوگا اور ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 4 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 18 hours ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 17 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 13 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 days ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 19 hours ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 14 hours ago
