پنجاب اسمبلی میں پتنگ بازی پر پابندی کا بل منظور،خلاف ورزی پر سزائیں ہوں گی
بل کے تحت پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں ہوں گے

لاہور: پنجاب اسمبلی نے صوبے میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا بل منظور کر لیا،جس کے تحت خلاف ورزی پر سخت سزائیں ہوں گی۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کر لیا گیا ہے،اس ایکٹ کے تحت صوبہ بھر میں پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، جبکہ اس کی خلاف ورزی پر کم از کم 3 سے 7 سال تک قید کی سزا ہوگی ۔
منظور ہونے والے ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق پتنگ بازی، تیاری، فروخت و نقل و حمل پر مکمل پابندی ہو گی، جبکہ پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹرز کو 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔
بل کے تحت پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تندی اور پتنگ بازی کے مقصد کے لیے تیز دھار مانجھے کے ساتھ تمام دھاگوں پر ہوگا،بل کے تحت پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں ہوں گے،۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی میں ملوث بچے کو پہلی بار 50 ہزارروپے جرمانہ ہوگاجبکہ دوسری بار ایک لاکھ روپے کا جرمانہ ہوگا۔
واضح رہے کہ پتنگ بازی کے دوران تیز دھار ڈور کے استعمال سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا قانون منظور کروایا گیا ہے۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 4 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 5 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago





