سینئیر جج نے جینیفر ولسن کو زیادہ سے زیادہ 6 سال قید کی سزا کا حکم دیا


امریکا میں قتل کی ایک انوکھی واردات سامنے آئی جس میں ایک 154 کلوگرام وزنی خاتون جینیفر لی ولسن نے اپنے 10 سالہ بیٹے کے اوپر بیٹھ کر اسے جان سے مار دیا جس پر عدالت نےخاتون کواسے سزا سنا دی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ گزشتہ برس اپریل میں پیش آیا ،ریاست انڈیانا کی رہائشی خاتون جینیفر لی ولسن اپنے 10 سالہ سوتیلے بیٹے کے اوپر تقریباً 5 منٹ تک بیٹھی رہی جس کے باعث بچہ دم توڑ گیا۔ خاتون کو لاپرواہی دکھانے پر قصوروار پایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سینئیر جج نے جینیفر ولسن کو زیادہ سے زیادہ 6 سال قید کی سزا کا حکم دیا۔
امریکی اخبار ٹائمز آف نارتھ ویسٹ انڈیانا کے مطابق خاتون کی سزا کے آخری سال کو معطل کر دیا گیا ہے، یعنی ولسن اپنی سزا کا آخری سال پروبیشن پر گزار سکتی ہیں۔
جینیفر ولسن نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا خود فرش پر گرا جس کے بعد وہ بچے کی پیٹھ پر بیٹھ گئیں اور کسی سے فون پر بات کرنے لگی۔ بیٹے کی والدہ نے بتایا کہ اس دوران بیٹے نے حرکت کرنا چھوڑ دی،مگر انہیں لگا کہ بیٹا اداکاری کر رہا ہے۔
عدالتی دستاویزات میں کہا گیا کہ جینیفر ولسن نے اپنے بیٹے ڈکوٹا کو بھاگنے سے روکنے کی کوشش یہ عمل کیا تاہم خاتون نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹے کے اوپر بیٹھ کر اس کی جان لے لی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچے کو فوری طور پر ساؤتھ بینڈ کے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاںدو روز بعد ڈاکٹروں نے اسے دم گھٹنے کی وجہ سے قتل قرار دیتے ہوئے اسے مردہ قرار دیا۔
پوسٹ مارٹم میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دس سالہ سٹیونز کا قد 4 فٹ 10 انچ اور وزن صرف 40 کلو گرام تھا جب کہ خاتون ولسن کا قد 4 فٹ 11 انچ اور وزن 154 کلو گرام تھا۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 3 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 22 منٹ قبل





