پاکستان میں افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران ٹرک سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ اور میگزین برآمد کرلیے


افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران ٹرک سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ اور میگزین برآمد کرلیے۔
سکیورٹی فورسز نے 8 جنوری 2025 کو پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان بارڈر ٹرمینل پراسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا تھا، جس میں جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ اور میگزین برآمد ہوئے۔
برآمد شدہ اسلحے میں 26 ایم سولہ رائفلیں، ایم 16 اور ایم 4 رائفلوں کے 292 میگزین اور 10 ہزار سے زائد گولیاں شامل تھیں، اس کے علاوہ 9 کلاشنکوف میگزین اور 244 گولیاں، 744 لائٹ مشین گن گولیاں اور بڑی تعداد میں لنکرز بھی برآمد کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق اسلحہ ٹرک کے ڈرائیور کیبن میں خفیہ طور پر چھپایا گیا تھا، سامان کی پیکنگ افغانستان میں کی گئی تھی، یہ اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا، پاکستان میں اس سے قبل بھی دہشت گردی کے واقعات میں غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی قیادت اور اس سے منسلک دہشت گردوں کی افغانستان میں موجودگی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی ملی بھگت کاواضح ثبوت ہے۔افغان چیک پوسٹوں کی جانب سے فتنہ الخوراج کو سہولت کاری فراہم کی جارہی ہے، اسلحہ کھیپ کی برآمدگی اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ خوارج افغان طالبان کی چھتری تلے یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔
پاکستان نے افغانستان کے شہریوں کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اپنے بارڈر ٹرمینلز کھولے تھے، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج دہشت گردی کو بڑھاوا دے کر افغان عوام کے ساتھ بھی دشمنی کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی گھناؤنی کارروائیوں سےمحرومی کا شکار اور معاشی طور پر کمزور افغان تاجروں کے لیے مزید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں، عام افغان شہریوں کی بھلائی کے لیے ضروری ہے کہ وہ افغان طالبان سےفتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کریں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 8 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 5 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 4 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 4 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل
