غزہ میں 5 کروڑ ٹن ملبہ صاف کرنے میں 21 سال لگ سکتے ہیں، بنا پھٹے بموں کی صفائی میں 10 سال لگیں گے،اقوام متحدہ رپورٹ


غزہ:تباہ حال عمارتوں کے ملبے سے 200 لاشیں اور بغیر پھٹے بم برآمد
غزہ:غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے مزید 200 لاشیں برآمد ہوئی ہیں،جبکہ بڑی مقدار میں بغیر پھٹے بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق غزہ کے محکمہ شہری دفاع اور طبی عملے نے جنگ بندی کے بعد سے اب تک عمارتوں کے ملبے سے 200 لاشیں برآمد کی ہیں۔
اس حوالے سے شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ بھاری مشینری نہ ہونے کے باعث لاشیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے،ان کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری میں اسرائیل نے متعدد مشینیں بھی تباہ کردی ہیں جبکہ 100 سے زائد ملازمین کو شہید کردیا، جبکہ تا حال 10 ہزار فلسطینیوں کی لاشیں نہیں مل سکی ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے مطابق، 42 ملین ٹن ملبے میں موجود بارودی مواد کو صاف کرنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم درکار ہوگی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جنگ کے نتیجے میں غزہ میں 5 کروڑ ٹن ملبہ جمع ہو چکا ہے جسے صاف کرنے میں 21 سال لگ سکتے ہیں، جب کہ اس پر 1.2 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

معروف اداکار قاضی واجد کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے
- 23 منٹ قبل

صدر ٹرمپ نے اسٹیل اور المونیم کی درآمدات پر 25 فیصدٹیرف عائد کر دیا
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایلون مسک کی اوپن اے آئی خریدنے کیلئے اربوں ڈالر کی بولی
- 5 گھنٹے قبل

افغانستان :قندوز میں خودکش دھماکہ ، 25 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
- 13 منٹ قبل

عراقی صدر کا سرکاری تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر وزیر اعظم کے خلاف مقدمہ دائر
- 34 منٹ قبل

لیبیا کشتی حادثہ، 7 پاکستانیوں سمیت 10 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں
- 3 گھنٹے قبل

علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 5 مارچ تک توسیع
- 6 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوایا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
- 2 گھنٹے قبل

انٹرا پارٹی انتخابات، پی ٹی آئی کی جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا منظور
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجنے کو تیار، ڈچ اور جرمن ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں
- 4 گھنٹے قبل

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور
- 41 منٹ قبل

پاکستان کا کرپٹ ترین ممالک کی لسٹ میں 135ویں نمبر آ گیا
- 3 گھنٹے قبل