Advertisement

جنگ ختم کرے ورنہ دھمکیوں کے لیے تیار رہیں،ٹرمپ کی پیوٹن کوبڑی دھمکی

وہ روس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے کیونکہ وہ روسی عوام سے پیار کرتے ہیں،ٹرمپ

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 23rd 2025, 7:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنگ ختم کرے ورنہ دھمکیوں کے لیے تیار رہیں،ٹرمپ کی پیوٹن کوبڑی دھمکی

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ  ٹرمپ نے پیوٹن کوبڑی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کسی سمجھوتے پر نہیں پہنچتا ہے تو اسے "بہت سی پابندیوں" کا سامنا کرنا ہوگا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ روس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے کیونکہ وہ روسی عوام سے پیار کرتے ہیں اوران کے صدر پیوٹن کے ساتھ ہمیشہ سے بہت اچھے تعلقات رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا وہ پیوٹن سے بات کریں گے کہ وہ اور انہیں جنگ روکنے کے لیے کہیں گے، ٹرمپ نے روس ۔  یوکرین جنگ کو "مضحکہ خیز جنگ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزید جانیں نہیں جانی چاہیئےاس کو جلد از جلد ختم کیا جائےورنہ حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔
 ٹرمپ نے کہا کہ اگر روس نے جنگ نہ روکی تو اسے بہت زیادہ پابندیوں، ٹیکس محصولات اور دیگر نوعیت کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Advertisement