پاکستان اور آذربائیجان کے مشترکہ کمیشن کا آٹھواں اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد
واجہ آصف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں ہونے والے معاہدے ان تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔


پاکستان اور آذربائیجان کے مشترکہ کمیشن کا آٹھواں اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں ، انہوں نے کہا کہ آذربائیجان مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی غیر متزلزل حمایت کر رہا ہے، جبکہ پاکستان ناگورنو کاراباخ کے معاملے پر آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں آذربائیجان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے گا کیونکہ یہ شراکت داری دونوں ممالک کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ دونوں ممالک تذویراتی شراکت داری میں بھی بندھے ہوئے ہیں۔
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دفاعی تعلقات پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں ہونے والے معاہدے ان تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آذربائیجان خطے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 3 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 11 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل




