Advertisement
پاکستان

پشاور ہائیکورٹ کاالیکشن کمیشن کو 60 روز میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کروانے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن سے متعلق درخواست نمٹا دی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 24th 2025, 10:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پشاور ہائیکورٹ کاالیکشن کمیشن کو 60 روز میں خیبرپختونخوا   میں سینیٹ انتخابات کروانے کا حکم

پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 60روز میں انتخابات کے انعقاد کا حکم دے دیا۔
خیبرپختونخوا میں سینٹ الیکشن انعقاد کے حوالے سے درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو 60 روز میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی،عدالت نے خیبر پختونخوا میں الیکشن کرانے کا معاملہ الیکشن پاکستان کو بھیجتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سیکرٹری لاء، الیکشن کمیشن نے الیکشن نہ کرانے کی کوئی تسلی بخش وجہ نہیں بتائی، الیکشن کمیشن 60 روز میں کے پی میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق فیصلہ کرے.

Advertisement