امریکا نے اپنا امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل کر دیا، اسرائیل اور مصر کو استثنیٰ حاصل
معطل کیے گئے پروگراموں میں یوکرین، اردن، تائیوان کی امداد کا پروگرام بھی شامل ہے،امریکی میڈیا


واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت پر براجمان ہوتے ہی امریکی حکومت بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر رہی ہیں، امریکا نے اخراجات اور بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل کر دیئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ روبیو نے تمام غیر ملکی امدادی پروگرام کو 90 روز کے لیے معطل کردیا۔معطل کیے گئے پروگراموں میں یوکرین، اردن، تائیوان کی امداد کا پروگرام بھی شامل ہے۔
جبکہ صرف ہنگامی خوراک اور اسرائیل اور مصر کے لیے فوجی فنڈ نگ کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے امریکا کے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو محکمہ خارجہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام امدادی پروگرام فوری طورپر معطل کر دیں اور اس ضمن میں تمام کام بند کر دیئے جائیں۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے تاحال اس خبرکی تصدیق نہیں کی، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خبر سے امریکی محکمہ خارجہ کے ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
حکام سے کہا گیا ہےکہ اس وقت تک کوئی نیا امدادی پروگرام شروع یا موجودہ پروگرام کو توسیع نہ دی جائے جب تک کہ اس بارے میں جائزہ لے کر منظوری نہیں دے دی جاتی۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہی کئی ایگزیکٹو آرڈرجاری کیے اور ان پر فوری طور پرعمل درآمد کرنے کا حکم دیا تھا۔
تارکین وطن کے حوالے سے ایگزیکٹو آرڈرجاری ہونے کے بعد امریکا میں غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام پرعمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ مختلف امریکی شہروں میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے جے میں 600 سے زائد تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 7 گھنٹے قبل

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 6 گھنٹے قبل

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 6 گھنٹے قبل

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 8 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 8 گھنٹے قبل

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 6 گھنٹے قبل

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 7 گھنٹے قبل

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 8 گھنٹے قبل