پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار ہیٹرک کرتے ہوئے 4 حاصل کیں


ملتان:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے اسپنر نعمان علی نے تاریخ رقم کر دی.
نعمان علی پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والےپہلے اسپن باؤلر بن گئے۔
نعمان علی نے یہ کارنامہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سر انجام دیا۔
اسپنر نعمان علی نے کیون سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کی وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان میں کھیلےجارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کالی آندھی کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ،اور ان کے سات کھلاڑی محض 38 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔
اب سے کچھ دیر قبل تک ویسٹ انڈیز کا اسکور 7 وکٹوں پر 47 رنزہے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار ہیٹرک کرتے ہوئے 4 جبکہ ساجد خان اور ڈیبیو کرنے والے کاشف علی نے بالترتیب 2 اور 1 وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ملتان میں ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں 127 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں سپنرز نے حاصل کی تھیں۔

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 4 hours ago

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 4 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 3 hours ago

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 4 hours ago

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 4 hours ago

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 4 hours ago

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 5 hours ago

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 6 hours ago

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 5 hours ago

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 6 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 4 hours ago

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- an hour ago