لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزاکے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر
آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت جسٹس شمس محمود مرزا کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر کی جاتی ہے،متن


اسلام آباد: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزاکو عہدے سے ہٹانے کیلئے ان کے خلا ف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔
جسٹس شمس محمود مرزاکے خلاف ریفرنس اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکا کی جانب سے دائرکیا گیا۔
سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کردہ ریفرنس میں کہا گیا کہ نجی کمپنی بنام وزارت پٹرولیم کا کیس 7 سال سے جسٹس شمس کی عدالت میں زیر سماعت ہے، ہر سماعت پر جسٹس شمس محمود مرزا درخواست گزار کمپنی کو جاری کردہ حکم امتناع میں توسیع کر دیتے ہیں۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے 7سال گزرنے کے باوجود حکم امتناعی پر حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
ریفرنس کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال میں مذکورہ کیس تین مرتبہ سماعت کے لیے مقرر ہوا،درخواست گزار نے کہا کہ مذکورہ کیس کے لیے وفاق اور ایف آئی اے کی جانب سے بطور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوا۔
دائر کرد ہ ریفرنس کے متن میں استدعا کی گئی کہ جج کے ان اقدامات سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، یہ اقدام مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔متن میں مزید کہا گیا کہ جسٹس شمس محمود مرزا کی نااہلیت ظاہر کرنا ضروری ہے، 26 ویں ترمیم کے بعد ایک جج کو نااہلیت دکھانے پر نکال باہر کیا جا سکتا ہے۔
ریفرنس میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت جسٹس شمس محمود مرزا کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر کی جاتی ہے۔
واضح رہے نجی پٹرولیم کمپنی سے ٹیکس وصولی پر جسٹس شمس محمود مرزا نے حکم امتناعی جاری کیا تھا۔
مذکورہ کیس 40.1 کروڑ روپے کی پٹرولیم لیوی سے متعلق ہے، ایف آئی اے میں جاری انکوائری کے مطابق، حکومت پاکستان کو 40.1 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 20 منٹ قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 19 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل






