Advertisement

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں،  مختلف شہروں سے 10خطرناک دہشتگرد گرفتار

دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ایک آئی بی ڈی بم، 11 حفاظتی فیوز، 22 فٹ تار، پمفلٹ اور نقدی برآمد ہوئی،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 25th 2025, 5:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں،  مختلف شہروں سے 10خطرناک دہشتگرد گرفتار

لاہور:محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دوران 10 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔
 سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں 163  انٹیلجنس بیسڈ آپریشنز(آئی بی اوز) کیے گئے۔ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، راولپنڈی ، شیخوپورہ ، میانوالی، سرگودھا اور فیصل آباد کے اضلاع میں کی گئیں۔
ترجمان سی ٹی ٖڈی نے کہا کہ راولپنڈی سے خارجی گروہ کے 3 جبکہ لاہور سے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے دہشت گردوں  کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ایک آئی بی ڈی بم، 11 حفاظتی فیوز، 22 فٹ تار، پمفلٹ  اور نقدی برآمد ہوئی۔
گرفتار کیے گئے دہشتگردوں کی شناخت حافظ محمد رفیق، اکبر، زین اللہ، اویس احمد، احسان، سجاد، لقمان اور ندیم کے نام سے ہوئی۔
سی ٹی ڈی حکام نے مزید کہا کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ رواں ہفتے میں  2893 کومبنگ آپریشنز کے دوران736 مشتبہ افراد گرفتار کیے،کومبنگ آپریشنز میں111849 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
 ترجمان کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے،اور صوبے سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

  • 2 دن قبل
فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

  • 2 دن قبل
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

  • ایک دن قبل
پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

  • 19 منٹ قبل
آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

  • ایک دن قبل
بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

  • ایک گھنٹہ قبل
ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  • ایک دن قبل
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

  • ایک دن قبل
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

  • 2 دن قبل
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

  • ایک دن قبل
سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

  • 2 دن قبل
Advertisement