Advertisement

آئی سی سی مینز ٹی 20ٹیم آف دی ائیر کا اعلان ،بابر اعظم بھی ٹیم میں شامل

ٹیم میں ٹریوس ہیڈ، فل سالٹ، نکولس پورن، اور سکندر رضا ،راشد خان اور وانیڈ ہسرنگا کا نام بھی شامل

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 25th 2025, 8:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی سی سی مینز ٹی 20ٹیم آف دی ائیر کا اعلان ،بابر اعظم بھی ٹیم میں شامل

دبئی: عالمی کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے سال 2024 کی ٹی 20 ٹیم آف کا ائیر کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی 20ٹیم آف دی ایئر کا کپتان بھارت کے روہت شرما کو مقرر کیا گیا ہے،بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر میں منتخب ہونے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں بھارت کے 4 کھلاڑی شامل ہیں ۔
جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا، زمبابوے، افغانستان اور ویسٹ انڈیز سے ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔جن میں کپتان روہت شرما ،ہاردک پانڈیا ،، جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔
ٹیم میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، افغانستان اور سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔جن میں ٹریوس ہیڈ، فل سالٹ، نکولس پورن، اور سکندر رضا ،راشد خان اور وانیڈ ہسرنگا کا نام شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement