امریکا میں کسی بھی اینٹی چائنہ تقریب میں شرکت نہیں کی، وفاقی وزیر داخلہ


وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے امریکا میں کسی بھی اینٹی چائنہ تقریب میں شرکت نہیں کی، امریکا کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے لیکن سیاست اس حد تک نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان کو نقصان ہو۔
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور نوجوانوں کی تقریب میں ان کی شرکت کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔ کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا اور اس قسم کے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
محسن نقوی نے واضح کیا کہ ان کے دورۂ امریکا کا مقصد دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دینا ہے۔ دہشت گردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں بلکہ یہ سب کی مشترکہ لڑائی ہے اور پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ ان کا دورہ امریکا سیاستدانوں سے ملاقاتوں پر مشتمل ہے جن کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مل کر ایک مؤثر پلان بنانا ہے۔ امریکا کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے لیکن سیاست اس حد تک نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان کو نقصان ہو۔
محسن نقوی نے کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے عالمی برادری کا تعاون ضروری ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 8 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 hours ago



